انصاف کی فراہمی میں خواتین ججزکاکردارقابل ستائش ہے،چیف جسٹس

0
8

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہاہےکہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججزکاکردارقابل ستائش ہے۔
خواتین ججزکےعالمی دن پرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے ، خواتین ججزکی خدمات کوتسلیم کرناہمارافرض ہے،صنفی مساوات اورعدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججزکاکردارقابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اورانصاف کےفروغ میں خواتین کاکلیدی کردار ہے،خواتین وکلااورججزکےلئےمزیدسازگارماحول فراہم کریں گے،انصاف تک رسائی کوحقیقت بنانےکےلئےکام جاری رکھیں گے،خواتین ججزکی ثابت قدمی اوردیانت داری آنےوالی نسلوں کیلئےمشعل راہ ہے۔

Leave a reply