انٹارکٹیکا میں برف کا تیزی سے پگھلاؤکس چیز کا پیش خیمہ ہے؟

انٹارکٹیکا میں برف کا تیزی سے پگھلاؤ، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونیوالی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹارکٹیکا میں برف کے تیزی سے پگھلاؤ کی وجہ سے سطح سمندر اور سمندری لہروں کی شدت میں اضافے کے باعث سمندری حیات کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے۔
اس تحقیق کا مقصد زمین کے جنوبی قطب پر منجمد براعظم انٹارکٹیکا پر گلوبل وارمنگ کے اثرات سے متعلق اس تفصیل کو بیان کرنا تھا، جواس سے قبل نہیں کی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹارکٹیکا کے ماحول میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہونے کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق برف کا پگھلاؤ جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور برف کے پگھلاؤ سے پینگوئن کی افزائش سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ ان کی افزائش برف پر ہوتی ہے۔پینگوئن کے علاوہ پانی گرم ہونے سے فائٹوپلانکٹن کی آبادی میں مزید کمی آئے گی، جو فضا سے کاربن کی بڑی مقدار کو کم کرتے ہیں۔