انٹراپارٹی انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کےاعتراضات کومستردکردیا

0
6

انٹراپارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کےاعتراضات کومستردکردیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں5رکنی کمیشن نےتحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کےوکیل عزیربھنڈاری اوردرخواست گزاراکبرایس بابرسمیت دیگرفریقین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
حکام الیکشن کمیشن نےکہاکہ تحریک انصاف اپنےآئین کےتحت انٹراپارٹی انتخابات کر وانےکی پابند ہے۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس ونگ نےکہاکہ پی ٹی آئی کانیاآئین 2019میں منظورکیاگیاتھا۔
حکام الیکشن کمیشن نےکہاکہ پارٹی آئین کےمطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اور دیگر باڈیزموجودنہیں ،نومبر2023میں پارٹی الیکشن کمشنرنےترمیم شدہ آئین اور انٹرا پارٹی انتخابات نتائج لےلیےتھے،اس وقت پی ٹی آئی کاکوئی تنظیمی ڈھانچہ موجود نہیں ،جنرل باڈی اجلاس میں ایک قرا ردادکےذریعےپی ٹی آئی نےچیف آرگنائزرمقررکیا۔
درخواست گزاراکبرایس بابرکےدلائل:
اکبرایس بابرنےکہاکہ پارٹی جنرل کونسل کی عدم موجودگی میں انٹراپارٹی انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں،تنظیمی ڈھانچہ موجودنہیں چنانچہ پی ٹی آئی کےفنڈز منجمد کیے جائیں،قانون کےمطابق دوانٹراپارٹی انتخابات کےدرمیان5سال کاوقفہ ہونا چاہئے۔مجھےانٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لینےدیاگیا،الیکشن کمیشن،ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کےفیصلوں کےتحت تاحال پی ٹی آئی کارکن ہوں،پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ملک اورپارٹی آئین کےخلاف ہوئے،انٹراپارٹی انتخابات میں صرف0.1فیصدارکان نےووٹ ڈالا۔
پی ٹی آئی وکیل عزیربھنڈاری نےکہاکہ پارٹی اورارکان کےتنازع کے معاملے پر الیکشن کمیشن کاکوئی اختیارنہیں،ہم نےہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کادائرہ اختیارچیلنج کررکھاہے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاکہ اگرکمیشن کادائراختیارنہیں توپی ٹی آئی نےالیکشن دستاویزات کیوں جمع کر وائی ہیں؟کمیشن نےفیصلہ کرلیاہم فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے،پی ٹی آئی توکہتی ہےکہ الیکشن کمیشن کیس کی تاخیر کررہا ہے،بیرسٹرگوہربطوروکیل پیش ہورہےبطورچیئرمین نہیں،ہم نےتونہیں کہاکہ پارٹی ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کےوکیل عزیربھنڈاری کےاعتراضات کومستردکردیا۔
وکیل عزیربھنڈاری نےکہاکہ اگرپارٹی ختم نہیں ہوئی توہم نےانٹراپارٹی انتخابات لازمی کروانےہیں۔
ممبربلوچستان نےکہاکہ کیاآپ کےآئین میں لکھاہےکہ جنرل باڈی اورانٹراپارٹی انتخابات کرواسکتی ہے؟
وکیل پی ٹی آئی نےکہاکہ آئین ملک کاہویاپارٹی کااس میں سب کچھ نہیں لکھا ہوتا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نےکہاکہ آپ جس پارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں وہ ہمارےخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس لےکرگئی۔
بعدازاں تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply