انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا،روپےکی قدرمیں اضافہ

0
34

انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپےکی قدرمیں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔214 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 179 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 67 کروڑ 82 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,914 جبکہ کم ترین سطح 78,439 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply