انٹرسال اول کے داخلوں کی تاریخ میں اگست تک توسیع کا اعلان

0
5

کالجزمیں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،انٹرسال اول کے داخلوں کی تاریخ میں اگست تک توسیع کردی گئی۔
یہ فیصلہ پری انجینئرنگ کے نتائج میں تاخیر کے باعث کیا گیا۔انٹرسال اول میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کیلئے داخلوں کی تاریخ میں 8 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
ڈی جی کالجز سندھ کے مطابق میٹرک پری انجینئرنگ کے نتائج تاخیر سے ہوئے تھے ،اس وجہ سے کالجوں میں داخلے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب صدیقی کا کہنا ہے کہ اب تک 50 فیصد طلبا کالجوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں، کراچی بھر کے کالجوں میں فسیلی ٹیشن سینٹر اور ڈیسک قائم ہیں۔
گزشتہ دنوں انٹربورڈ کے گیارہویں جماعت کے طلبا کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، سکروٹنی نتائج میں97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار دیے گئے تھے۔ سکروٹنی اور جانچ پڑتال کے بعد 26 ہزار امیدواروں میں سے صرف 830 طلبا کے نتائج میں معمولی تبدیلی آئی، تاہم نتائج کی تاخیر کے باعث انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

Leave a reply