انٹرنیشنل کرکٹ کا مشکل ترین ریکارڈ

0
110

کرکٹ کے میدانوں کو کھیل سے سجے ڈیڑھ صدی ہونے کو ہے۔ اور اس دوران پانچ روزہ کرکٹ، ون ڈے ، پھر ٹی 20 اور ٹی 10 کی طرف سفر کر رہی ہے۔ اس عرصے میں یہ کھیل سفید سے رنگین ہوا اور سورج کی روشنی کے ساتھ یہ برقی قمقموں میں بھی کھیلا جانے لگا ۔

کرکٹ کے کھیل میں ان تبدیلیوں کے باوجود ایک چیز مشترک رہی ،اور وہ تھی نت نئے ریکارڈ ۔ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک ان گنت ریکارڈ بنے اور ٹوٹے لیکن کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جن کا ٹوٹنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔

ایسا ہی ایک ریکارڈ سری لنکا کے جادوئی اسپنر متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے ۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے کامیاب اس باؤلر نے 495 میچوں میں ریکارڈ 1347 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ مرن دھرن اپنے کیریئر میں 77 بار 5 یا اس سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے 22 بار 10 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے جو کہ فی الحال ٹوٹتا نظر نہیں آتا۔

Leave a reply