
انٹرنیٹ سپیڈکی سست روی اورفائروال انسٹالیشن کامعاملہ،عدالت نےفریقین سےجواب طلب کرلیا۔
سینئرصحافی حامدمیرکی انٹرنیٹ سپیڈ کی سست روی اور فائر وال انسٹالیشن کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےکی۔
پٹیشنر کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ آج کل انٹرنیٹ سست ہو گیا ہے؟ اس سے پہلے کہ ہم کوئی آرڈر جاری کریں، یہ بتائیں کہ دراصل ہو کیا رہا ہے؟ کون سی وزارت اس سے متعلقہ ہے، پتہ چلے کہ انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی کی وجہ کیا ہے؟اس متعلق پی ٹی اے سے پوچھیں یا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے؟
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نےکہاکہ پی ٹی اے اس معاملے پر خاموش ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری میں سے کس کو بلائیں؟
درخواستگزاروکیل ایمان مزاری نےاستدعاکی کہ متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو طلب کیا جائے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ اس کو بلائیں گے جو اس معاملے کا علم رکھتا ہو اور عدالت کو بریف کر سکے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر د ی ۔
سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
دسمبر 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
مارچ 18, 2024 -
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














