انٹرنیٹ کی بندش:عدالت نےحکم جاری کردیا

0
74

انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف لاہورہائیکورٹ نےاہم حکم جاری کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا حکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ندیم احمد کی درخواست پر کل کی سماعت کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نےکہاکہ انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین جواب جمع کروائے۔ آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاسمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
عدالت نے سماعت21 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a reply