انڈر19ایشیاکپ:پاکستان کوشکست دیکربنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا

0
7

انڈر19ایشیاکپ کےسیمی فائنل میں پاکستان کوشکست دیکربنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا۔
دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے37اوورزمیں 116رنزبنائےجبکہ قومی ٹیم کےکھلاڑی فرحان یوسف نے 32 اور محمد ریاض اللہ نے 28رنز بنائے۔
بنگلادیش کے اقبال حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش نےبیٹنگ کاآغازکیاتو 23ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بنگلادیش کی جانب سے کپتان عزیز الکریم نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دوسری جانب بھارت نےدوسرےسیمی فائنل میں سری لنکاکو7وکٹوں سےشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
انڈر19ایشیاکپ کافائنل بھارت اوربنگلہ دیش کےدرمیان اتوارکوکھیلاجائےگا۔

Leave a reply