اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنوں، سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ

0
2

مسافروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ،اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنوں، سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ،پنجاب حکومت نے بجلی اور اخراجات میں کمی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔
اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز، سٹاپس، برقی زینے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔ پلانٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، سٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی فراہم کرتی ہے، اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز اور الائیڈ انفرا سٹرکچر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا، جس سے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوسکے گی۔

Leave a reply