اوریامقبول جان کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
73

معروف کالم نگاروتجزیہ کاراوریامقبول جان کےخلاف ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےجسمانی ریمانڈکی استدعاکی جس کومنظورکرتےہوئےعدالت نےاوریامقبول کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
ضلع کچہری لاہورمیں اوریامقبول جان کےخلاف ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ میں مقدمہ کےمعاملےپرسماعت ہوئی۔
عدالت میں ا و ریامقبول جان کی طرف سے وکیل علی اشفاق پیش ہوئے۔
ایف آئی اےپراسیکیوٹرنےاوریامقبول جان کےجسمانی ریمانڈکی استدعاکی ۔
اوریامقبول جان کےوکیل علی اشفاق نےدلائل دئیے۔
وکیل علی اشفاق کاکہناتھاکہ ایف آئی اے نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کررکھی ہےاوریا مقبول نے کسی کی ادرے کی توہین نہیں کی ، اوریا مقبول پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں ۔ایف آئی اے زبردستی ثبوت بنا رہی ہے۔
وکیل علی اشفاق نےاستدعاکی کہ اوریامقبول جان کومقدمےسےڈسچارج کیا جائے ۔
وکیل علی اشفاق نےکہاکہ ایف آئی آر کے متن میں جو لکھا گیا ہے وہ تو ہتک عزت کا دعویٰ بنتا ہے۔
ایف آئی اےپراسیکیوٹرکےدلائل:
ایف آئی اےپراسیکیوٹرنےکہاکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے تمام الزامات کو درست قرار دیا اوریا مقبول جان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔یہ کورٹ آف لا ہے یہاں تقریریں نہیں بلکہ قانون کی بات ہونی چاہیے۔ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔
اوریا مقبول جان روسٹرم پر آئے:
اوریامقبول جان نےکہاکہ میں نے تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈ ایف آئی اے کو لکھ کر دیے ہیں ۔میں نے 2001 سے لکھنا شروع کیا ۔کیا میں نے کسی کی گاڑی چوری کی ہوئی ہے جو ریکور کرنی ہے۔ میرے تینوں بیٹے باہر ہیں وہ مجھے کہتے ہیں آپ باہر آجاؤ۔میں نے انکو کہا ہے میں نے اس ملک میں جینا مرنا ہے ۔ میں نے بیرون ملک جانا ہوتا تو کب کا چلا جاتا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جس کوسناتےہوئےعدالت نے4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات کوایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےاوریامقبول جان کوگرفتارکیاتھا۔اس سے قبل بھی گزشتہ برس 13 مئی 2023 کو بھی اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply