اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلئے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز

0
5

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلئے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز،اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی کارکردگی کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا، جس کو فوربز نے سٹننگ شوقرار دیا، جو انفرادی سپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا ،جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔
اولمپکس میں کامیابی کے بعد ارشد ندیم کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔اس کے علاوہ حکومت ِ پاکستان نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا ہے، جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔

Leave a reply