پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 22 جون کو اونٹوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن یہ عالمی یوم 22 جون کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے "ورلڈ کیمل ڈے” منانے کے محرک اور جانوروں کے ماہر ڈاکٹر جاسر آفتاب کا کہنا ہے کہ 22 جون کا شمار سال کے طویل ترین اور انتہائی گرم دنوں میں ہوتا ہے، اس دن کی طوالت اور شدت سے جڑا ہوا جانور اونٹ ہے جو اس دن کی طرح طویل قامت اور شدید گرم موسم میں مشکل ترین حالات میں رہنے والا جانور ہے اسی وجہ سے "ورلڈ کیمل ڈے” کیلئے 22 جون کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جاسر آفتاب کے مطابق اونٹوں کا عالمی دن منانے کا آغاز پاکستان سے ہی ہوا اور یہ آئیڈیا پاکستان کے ویٹرنری پروفیشنل ڈاکٹر عبدالرازق کاکڑ کا تھا۔اونٹ کو صحرا کا جہا ز کہا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہی وجہ تھی کہ جب گوگل کے میپنگ مشن کیلئے ماہرین نے صحرا کا رخ کیا تو انہیں اس صحرائی جہاز سے مدد لینا پڑی۔
اونٹ کے ساتھ اور بھی بہت سی عجائبات وابستہ ہیں، اونٹ سخت ترین حالات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں بھوک اور پیاس سہنے کی طاقت بھی پائی جاتی ہے جبکہ بغیر خوراک اور پانی کے یہ کئی میل تک سفر کرسکتا ہے اور کئی ہفتے گزار سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش
جولائی 23, 2024 -
نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام
مئی 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔