اوپن اے آئی کاچیٹ جی پی ٹی میں طلبا کیلئے بہترین فیچر متعارف

چیٹ جی پی ٹی میں طلبا کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ،اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں سٹڈی موڈ نامی نیا فیچر متعارف کروادیا ۔
اس نئے فیچر کا مقصد طالبعلموں کو زیادہ قدرتی انداز سے سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ابھی چیٹ بوٹ میں طالبعلموں کے سوالات پر چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے سادہ جوابات دیے جاتے ہیں۔
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آپ کوئی سوال ٹائپ کریں یا کسی موضوع کے بارے میں جاننے کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیں، تو سٹڈی موڈ میں طالبعلموں کو قدم بہ قدم درست جواب کے حصول میں مدد فراہم کی جائے گی۔
طالبعلم چیٹ جی پی ٹی سے چیٹ بھی کرسکیں گے، تاکہ سوالات کے بارے میں بہتر وضاحت حاصل کرسکیں اور اے آئی ٹول کسی استاد کی طرح کام کرے گا۔یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو اور ٹیمز کے ساتھ اس سروس کو مفت استعمال کرنیوالے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ سٹڈی موڈ میں یہ چیٹ بوٹ کسی سوال کا سادہ جواب نہیں دے گا ،بلکہ وہ طالبعلموں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے مدد فراہم کرے گا، تاکہ وہ خود درست جواب تک پہنچ سکیں۔
2023 میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد اسے طالبعلموں کی جانب سے مضامین تحریر کرنے سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،مگر اساتذہ کی جانب سے شکایت کی جاتی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے باعث طالبعلم خود سوچنے یا مسائل حل کرنے کی بجائے بس اے آئی سے مدد لیتے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق نئے سٹڈی موڈ کا مقصد بظاہر ان شکایات کی روک تھام کرنا بھی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
مارچ 27, 2024 -
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری
مارچ 6, 2024 -
کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری نوٹس لیا جائے: بیرسٹر گوہر
فروری 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔