اوپن اے آئی کا اہم اقدام: تازہ ڈیٹا اور تیز جواب اب مفت دستیاب

اوپن اے آئی کا ٹیکنالوجی کے میدان میں زبردست اقدام، تازہ ترین ڈیٹا اور تیز ترین جواب اب صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنے ڈیپ ریسرچ فیچر کالائٹ ورژن پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو آسان اور مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نیا فیچر کمپنی کے O4-mini ماڈل پر مبنی ہوگا۔ اگرچہ یہ مکمل ورژن جتنی بڑی طاقت کا حامل نہیں ہوگا، مگر اپنی کارکردگی اور خوبیوں کے اعتبار سے بھرپور سہولیات فراہم کرے گا۔نئے ورژن کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ پر فوری طور پر سرفنگ کر سکیں گے، تازہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور تیز رفتاری سے جوابات حاصل کر پائیں گے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سہولت بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس لائٹ ورژن کے جوابات مختصر ہو سکتے ہیں، مگر معیار اور معلومات کی افادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صارفین کو کم وقت میں بہترین اور معتبر نتائج حاصل ہوں گے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اوپن اے آئی کا یہ نیا اقدام تحقیق اور ڈیجیٹل سہولیات کو مزید عام اور قابل رسائی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














