اٹک:تیل وگیس کےذخائردریافت

0
80

اٹک میں تیل وگیس کےنئےذخائردریافت کرلئےگئے۔روزانہ کی بنیادپرکتناتیل اورگیس نکالی جائے گی،اعدادوشمارسامنےآگئے۔
ملکی معیشت کی بہتری کےامکانات روشن ہونےلگے،پاکستان کےسب سےبڑےصوبہ پنجاب کےشہراٹک میں تیل وگیس کےذخائردریافت ہونےسےملک کی ترقی ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگارکےنئےمواقع بھی ملےگئے۔
اٹک آئل کمپنی نےڈسٹرکٹ اٹک میں تیل وگیس کےنئےذخائردریافت کرنےکادعویٰ کیاہے۔
پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں لکھاکہ 12اکتوبرکوپاکستان آئل فیلڈ ل نےجھنڈیل میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی جوکہ 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔
پاکستان آئل فیلڈکےمطابق نئےدریافت ہونےوالےتیل وگیس کےذخائرسے کنویں سےروزانہ کی بنیادپر767 بیرل تیل اور 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔

Leave a reply