اٹک:سکول وین پرفائرنگ،2بچےجاں بحق،5زخمی

0
53

اٹک میں سکول وین پرفائرنگ کےنتیجےمیں دوبچےجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق اٹک کےعلاقےڈھیری کوٹ میں سکول جاتےہوئےنامعلوم افرادنےسکول وین پرفائرنگ کردی جس سےدوبچےموقع پرہی جان کی بازی ہارگئےجبکہ فائرنگ کےنتیجےمیں پانچ بچےزخمی بھی ہوئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق واقعےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کو اسفند یار ولی اسپتال منتقل کیاگیا۔حادثےمیں جاں بحق اورزخمی ہونےوالےبچوں کی عمریں5 سے10سال ہیں۔ جب کہ فائرنگ سے وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعہ پرگہرےدکھ کااظہارکرتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریم نوازنےکمشنر راولپنڈی سےواقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a reply