اٹک میں توانائی کےنئےذخائردریافت، یومیہ 1469 بیرل تیل کی پیداوار متوقع

0
3

اٹک میں توانائی کےنئےذخائردریافت، یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس کی پیداوار متوقع ہے۔
پاکستان کی معروف ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پی پی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں سے یومیہ 1469 بیرل خام تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف (ملین مکعب فٹ) گیس حاصل ہو سکے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو پوٹھوہار ریجن میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری بڑی گہری دریافت ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی ارضیاتی، جیو فزیکل اور ریزروائر انجینئرنگ کے جدید تجزیاتی عمل اور ڈیٹا کے انضمام کا نتیجہ ہے، جس نے کھدائی کے عمل کو مؤثر، تیز اور کم لاگت بنایا۔پی پی ایل نے 18 جنوری 2025 کو اس منصوبے پر باقاعدہ کھدائی شروع کی اور 5815 میٹر کی گہرائی تک پہنچا۔ اس بلاک میں پی پی ایل کی آپریٹنگ حصص داری 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل کی 25 فیصد ہے۔

Leave a reply