اپنی جوہری افزودگی کےپروگرام سےدستبردارنہیں ہوسکتے،ایران

0
5

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ ایران اپنےجوہری افزودگی کے پروگرام سےدستبردارنہیں ہوسکتا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناہےکہ امریکی حملوں کی وجہ سےجوہری تنصیبات کوشدیدنقصان پہنچا،ٹیکنالوجی اورسائنس دان موجودہیں،عمارتیں دوبارہ تعمیرکی جاسکتی ہیں،جوہری پروگرام کےلئےکوئی چیزباہرسےنہیں منگوائی گئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عباس عراقچی کامزیدکہناہےکہ تمام ایٹمی ٹیکنالوجی ہماری اپنی ہے،اسےتباہ نہیں کیاجاسکتا،جوہری پروگرام سائنسدانوں کاکارنامہ اورقومی فخرکی علامت ہے،ہمارےڈیتھ ٹوامریکا کہنے کامطلب امریکیوں کی موت نہیں ہے،ڈیتھ ٹوامریکاکامطلب امریکاکی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی موت ہے۔

Leave a reply