اپنی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کادفاع کرنیکاحق حاصل ہے،ایران
ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نےکہاہےکہ ایران کواپنی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کادفاع کرنےکاحق حاصل ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصرکنعانی کا ہفتہ وار بریفنگ دیتےہوئےکہناتھاکہ غزہ میں دس ماہ سےزائدعرصےسےجاری قتل عام بندہوناچاہیے،ایران غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مسلسل خیر مقدم کرتا آیا ہے، جنگ بندی بین الاقوامی مطالبہ ہے غزہ جنگ بندی کا ایران کے اسرائیل کو جواب دینے سے کوئی تعلق نہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ غزہ جنگ بندی کے لیے دیگر ممالک کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایران غزہ میں جنگ روکنے کا سب سے اہم اور مضبوط ترین بین الاقوامی حامی ہے۔ اسرائیل نے سرکاری مہمان اسماعیل ہنیہ کو ایرانی سرزمین پر دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا، اسماعیل ہنیہ غزہ جنگ بندی کے لیے سیاسی مذاکرات کے عمل کے رہنما تھے۔
ترجمان کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر ایران کو اپنی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے،ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھنا غیر معقول درخواست ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔