’’اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام‘‘مریم نوازکاقرضےکاعمل مزیدتیزکرنےکی ہدایت

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے’’اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام‘‘قرضےکاعمل مزید تیزکرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت’’اپنی چھت،اپناگھر‘‘پروگرام کےتحت خصوصی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اپنی چھت،اپناگھرپروگرام میں جاری قرضوں کےحصول اوروصولی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔کوئی حکومت5سال میں اتنےگھرنہیں بناسکی جتنے5ماہ میں بن چکےاجلاس کوبریفنگ،اجلاس کوبتایا گیاکہ 5ماہ میں 28ہزار219گھرانوں کو30ارب کےبلاسودقرضےمل گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے’’اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام‘‘قرضےکاعمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نوازنےگھروں کی تعمیرکاٹارگٹ ہرصورت پوراکرنےکاحکم دیا۔
عوام کی دلچسپی کےپیش نظرمزیدکمرشل بینک شامل کرنےکی تجویزکاجائزہ لیاگیا،اپنی چھت، اپناگھر پروگرام کےتحت23ہزار500سےزائدگھرتکمیل کےآخری مراحل میں ہیں۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پروگرام کےتحت لون کی تقسیم کےعمل میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں،عوام کی خدمت ہی ہماراواضح ویژن ہے،بےگھرافرادکواپنی چھت فراہم کرنےکےلئےکوشاں ہیں۔

Leave a reply