اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ

0
41

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انٹرنیشنل کلین اپ ڈےکےموقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ کراہ ارض کوصاف ستھرارکھنا ہمارے ماحول کی حفاظت اور بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جا رہی ہے ۔ کچرے کی ری سائیکلنگ ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب صفائی کرارہ ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی ۔ اپنے شہروں، دیہات اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں گے۔ یاد رکھیں، صاف پاکستان ہی ایک صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

Leave a reply