
اپوزیشن جماعتوں نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔
خیبرپختونخواحکومت کےزیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس آج ہوگی، جے یو آئی (ف)،اےاین پی، پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نےحکومتی اےپی سی میں نہ جانےکاکہاہے،جبکہ جماعت اسلامی،قومی وطن پارٹی اورجےیوآئی (س) نے اےپی سی میں آنےکاکہاہے۔آل پارٹی کانفرنس میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرمسائل پرغورہوگا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناہےکہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےتمام مکاتب فکراورعوام کامتفقہ لائحہ عمل بنانےکافیصلہ کیاہے،حکومتی نمائندہ وفدتشکیل دیاجائے گا،وفدتمام علاقوں کادورہ کرکےعوامی مشاورت کےسلسلےکومزیدتیزکرےگا،اے پی سی میں سب کومشا ورت کیلئے بلایاہے،اگرکوئی پارٹی اےپی سی میں نہیں آرہی توان کی اپنی سیاست ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ ہرچیزپرسیاست نہیں کرنی چاہیے،دہشتگردی کےخلاف مؤثرحکمت عملی کیلئےسیاسی قوتوں کوایک پلیٹ فارم پرلاناہوگا،بریفنگ دیں گے کہ جب ہماری حکومت آئی توصوبےکےحالات کیا تھے ،جواےپی سی میں نہیں آئےگا،اس سےپتاچلےگاکہ انہیں عوام کاکوئی احساس نہیں،جب ہماری حکومت آئی توسیکیورٹی صورتحال خراب تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،گرمی کاز ورٹوٹ گیا
جولائی 9, 2025 -
سابق صدرعارف علوی پنجاب اسمبلی میں اہم بیان
جون 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔