اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا بیان

0
117

پاکستان ٹوڈے :آٹھ فروری کی رات کو جو کام ہوا اور آج تک اس سے ہم متاثرہ ہیں, الیکشن کمیشن سے انصاف نہیں ملنا لیکن خط لکھ کر حالات بتا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نہ جلسہ نہ کارنر میٹنگ کی کسی امیدوار کو اجازت نہیں، ہم نے لنگر خانے شروع کئیے انہوں نے ختم کردئیے، پنجاب والے روٹی سولہ کی کرکے دھوکہ دے رہے ہیں، مریم نواز نے تین دفعہ کے وزیر اعظم کو تندوروں کی چیکنگ پر لگا دیا۔

بیٹی روٹی کی قیمت کم کرتی ہے چچا پٹرول کی قیمت آٹھ روپے بڑھا دیتے ہیں، مشعال یوسف زئی کی گاڑی والا معاملہ بیورو کریسی کی سازش تھی۔ بیورو کریسی نے اپنی گاڑی کے لئے ایک اور گاڑی ایڈ کردی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے سمری مسترد کردی، دوسری طرف پنجاب میں مریم نواز کی گاڑی کے لئے اڑھائی کرو ڑ کے ٹائر خریدے گئے۔

Leave a reply