اچھی کرکٹ کھیلتے آرہےہیں،ہم اس چیلنج کیلئےتیارہیں،سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےکہاہےکہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہےہیں،ہم اس چیلنج کےلئےتیارہیں۔
دبئی میں ایشیاکپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کےدوان گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کاکہناتھاکہ تمام پلیئرزایشیاکپ کےلئےتیارہیں،چندپلیئرزکےلئےیہ پہلا بڑاایونٹ ہے،ہمیں یواےای کی کنڈیشنزکااندازہ ہے۔ ہم نے ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیاہے اور آگے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے، ایشیا کپ میں ہر چیلنج کو قبول کرتے ہیں، کافی پر اعتماد ہیں۔
سلمان علی آغاکامزیدکہناتھاکہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہےہیں،ہم اس چیلنج کےلئےتیارہیں، میچ کے دوران فاسٹ بولرز ہی جذبات اور جارحانہ مزاج دیکھنے کے ذمہ دار ہوں گے، موجودہ حالات میں ٹیم کے لیے کوئی خصوصی ہدایات نہیں ہیں، بس یہ ہدف ہے کہ ہر میچ میں 100 فیصد پرفارم کیا جائے، سہ فریقی سیریز میں حاصل کی گئی فتح نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ایشیا کپ میں ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ میدان میں اگر کوئی ٹیم یا کھلاڑی جذبات دکھائے تو ہم بھی تیار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا، ایک سے دو اوورز کھیل کو تبدیل کر سکتے ہیں، تین ملکی سیریز سے ہمیں ایشیا کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔