اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پرپابندی میں دودن کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پرپابندی آج تک تھی،مگرحکومت نےملاقاتوں پرپابندی میں دودن کی توسیع کردی ہےجس کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت سب پرہوگا۔
یادرہےکہ حکومت نےشنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےپیش نظر18اکتوبرتک اڈیالہ جیل میں ملاقات پرپابندی عائدکی تھی ۔ جو آج ختم ہوجانی تھی۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرجیل میں ملاقات پرپابندی میں مزیدتوسیع کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے عمران خان سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم اب تک چیئرمین بیرسٹر گوہرسمیت کوئی بھی ملاقات کےلئےاڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کےسیکرٹری شیخ وقاص اکرم کااپنےبیان میں کہناتھاکہ جیل حکام نےصرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،اسدقیصراوربیرسٹرعلی ظفرکوکلیئرکیاہےجبکہ تحریک انصاف کےرہنما سلمان اکرم راجہ کوعمران خان سےملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔جس پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےفیصلہ کیاہےکہ جب تک سلمان اکرم راجہ کواجازت نہیں ملےگئی وہ اس وقت تک ملاقات کےلئے نہیں جائیں گے ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب کیلئےروانہ
اکتوبر 29, 2024 -
فیصل جاوید کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کو بیان
جون 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔