اڈیالہ جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت4اہلکارنوکری سےفارغ

0
32

پنجاب حکومت نےاڈیالہ جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4اہلکاروں کو نوکری سےفارغ کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےاڈیالہ جیل کےافسران اوراہلکاروں کی نوکری برخاست کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، اڈیالہ جیل کے ذہنی مریضوں کے سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کا حکم دے رکھاتھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، انکوائری 7 میں سے 4 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کےالزام میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم سمیت دیگرجیل افسران اوراہلکاروں کوتحویل میں لیاگیاتھا۔

Leave a reply