
اڈیالہ جیل کےگیٹ پرگاڑی ٹکرانےکےمعاملےپرمقدمہ درج کرلیاگیا۔
حساس ترین اڈیالہ جیل میں گزشتہ رات گئےزبردستی داخل ہونے والی گاڑی و ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکےملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انچارج پولیس چوکی اڈیالہ سب انسپکٹر آفتاب احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
ایف آئی آرکےمطابق واقعہ میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ جیل کا اندرونی دروازہ ٹوٹ گیا ۔ ملزم جیل کے اندر تک جانا چاہتا تھا ۔
گاڑی ٹکرانے کے واقعے کے حیران کن انکشافات جیل کے سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص ثابت ہو گئے،کار کی ٹکر سے گیٹ نمبر پانچ کا پہلا دروازہ ۔ آہنی بیریئر ۔جیل کا اندرونی لوہے کا گیٹ بھی ٹوٹا اندرونی کنڈا بھی کھل گیا۔
مدعی مقدمہ کےمطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی چڑھائی ۔ گاڑی کی ٹکر لگنے سے کانسٹیبل فہد گر گیا اور بمشکل اپنی جان بچائی ۔
رات گئے جیل سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برطانیہ میں ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کی تیاری
مارچ 17, 2025 -
وزیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات
ستمبر 27, 2024 -
فیک ویڈیوکیس:عدالت نےرولزاینڈریگولیشن طلب کرلئے
اگست 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔