اگرآپ قاضی فائزعیسیٰ کوتنگ کرینگےتو غصے میں برابری نہیں کر سکیں گے، چیف جسٹس یحییٰ
نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاہےکہ اگرآپ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوتنگ کریں گے توغصےمیں برابری نہیں کرسکیں گے۔ان کے غصے کے وقت صرف آپ کی اللہ ہی مدد کر سکتا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاعزازمیں فل کورٹ ریفرنس سےخطاب کرتےہوئے نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناتھاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جانے پر رنجیدہ ہوں،قاضی فائزعیسیٰ کی کمی محسوس کرینگے،قاضی فائزعیسیٰ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،آج قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ سرکاری خرچ پر نہیں بلکہ میرے ذاتی خرچ پر ہے،قاضی فائزعیسیٰ بہت اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز کیساتھ متعدد بار بنچ میں اختلاف کیا،قاضی فائز نے ہمیشہ کھلے دل سے میرا موقف سنا،اختیارات کی تقسیم کے اصولوں پر عمل ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو الوداع کہنے میں بہت مختلف احساسات ہیں، قاضی فائز نے ہمیں ہمیشہ ہر چیز کیلئے تیار رکھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قاضی فائز عیسیٰ احساس رکھنے والے انسان ہیں، مسکرا کر بات کریں تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شائستہ جواب سے آپ مانوس ہو جائیں گے،اگر آپ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو غصہ دلائیں گے تو پھر اللہ ہی بچا سکتا ہے،میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غصے کا کئی بار سامنا کیا اور یہ تجربہ اچھا نہیں تھا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024 -
شاہ رخ خان کااپنےماضی کے بارےمیں انوکھاانکشاف
نومبر 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔