اگرمعیشت درآمدپرمبنی رہی توہمیں قرض لیناپڑےگا،وزیرخزانہ

0
55

وفاقی وزیرخزانہ محمداونگزیب نےکہاہےکہ جب تک یہ معیشت درآمد پر مبنی رہے گی ہمیں قرض دینے والوں کے پاس واپس جانا پڑے گا۔
غیرملکی میڈیاکوانٹرویودیتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ رواں ماہ آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدےتک پہنچنےکےلئے پرامیدہیں،اپنےپروگرام کےلئے ہمارےپاس پانچ سال کاوقت نہیں ،ہمیں آئندہ دوسےتین مہینوں میں کام شروع کرناہے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ اس وقت ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ معیشت درآمد پر مبنی رہے گی ہمیں قرض دینے والوں کے پاس واپس جانا پڑے گا۔
وزیرخزانہ کا اپنی گفتگومیں کہناتھاکہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہےاس لئےقرض اتارنےکےلئےمزیدقرض لیناپڑتاہے، لوگ رشوت، کرپشن اور ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

 

Leave a reply