اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ،عمرایوب

0
6

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ،سیا ست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے ، اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ یہ تو فاسشٹ حکومت ہے جو گولیاں برساتی ہے آنسو گیس شیل برساتی ہے ،لوگوں کو مارتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت سے یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ۔

Leave a reply