اگست میں مہنگائی کی شرح میں کتنااضافہ ہوا،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
اگست میں مہنگائی کی شرح میں کتنےفیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات نےاعدادوشمارجاری کردئیے۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔
رپورٹ کےمطابق ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23.62 فیصد مہنگے ہوئے، ماہ آگست میں انڈے فی درجن 12.39 فیصد مہنگے ہوئے،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.25 فیصد کا اضافہ ہوا،ماہانہ بنیادوں پر دال چنا 4.55 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں آلو کی قیمت 2.90 فیصد تک اضافہ ہوا، ماہ اگست میں دال مونگ 2.83 فیصد تک مہنگی ہوئی،تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1.27 اور 1.20 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں پر لگنے والا ٹیکس 168.79 فیصد بڑھا،سٹیشنری کی قیمت میں 5.08 فیصد تک اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1.35 فیصد تک اضافہ ہوا،۔گھی ،گوشت ،چاول، دال ماش،مصالحہ جات بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13.10 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں ٹماٹر 8.09 فیصد تک سستے ہوئے،آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.40 فیصد کمی ہوئی،ماہ اگست میں دال مسور 0.75 فیصد تک سستی ہوئی،ماہانہ بنیادوں پر گندم،بریڈ،سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکی کمی
نومبر 14, 2024آئی ایم ایف کاپاکستان سےزراعت پرٹیکس بڑھانےکامطالبہ
نومبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔