اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مون سون بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ۔ جولائی میں 25 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترشہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکاامکان ہے،شہراقتداراسلام آبادمیں رات گئےبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،آج پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا، اُدھر خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورحبس رہنےکی توقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔