اہرام مصر کے نیچے غیرمعمولی ڈھانچہ دریافت

0
66

پاکستان ٹوڈے: قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی سرزمین مصر سے نت نئی دریافتوں کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین آثا قدیمہ نے مصری اہرام کے نیچے دفن ایک غیر معمولی ڈھانچہ دریافت کر لیا۔ محققین نےمصر میں غزہ کے مغربی قبرستان کے نیچے کے علاقے کا جائزہ لینے کیلئے زیر زمین اشیا کی دریافت میں استعمال ہونیوالے ریڈار جیسے جدید آلات کا استعمال کیا، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا وہاں کوئی ایسی چیز تو دفن نہیں، جسے اب تک دریافت نہیں کیا جا سکا۔

اس تحقیق کےدوران ماہرین نے 4500سال پرانے بڑے اہرام کے قریب ایک شاہی قبرستان کے نیچے زیر زمین2 ڈھانچے دریافت کیے ہیں، جن میں ایک کم گہرا اور دوسرا زیادہ گہرا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے ان ڈھانچوں کو ایک مختلف دریافت کے طورقرار دیا ہے، کیونکہ ان کی کثافت آس پاس کی زمین سے مختلف ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ڈھانچے اپنی شکل کی وجہ سے انسانی ساختہ ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ تعمیر کے بعد وہ دوبارہ بھر گئے ۔اس قبرستان کو شاہی خاندان کے افراد اورخاص لوگوں کی تدفین کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے ۔

کہ اس طرح کا غیر معمولی ڈھانچہ یا تو ریت اور بجری کے مرکب کی وجہ سے بن سکتا ہے ، یا کم فاصلے پر موجود جگہوں کے درمیان ہوا گزرنے کی وجہ سے بنا ہو گا، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ مزید گہرے ڈھانچے کا کوئی داخلی راستہ ہو۔ ماہرین آثارِ قدیمہ کو امید ہے کہ اس مقام کی محتاط کھدائی سے ان ڈھانچوں کی نوعیت کامزید تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply