ایئرانڈیاکامسافرطیارہ گرکرتباہ،عملےسمیت تمام 242افرادہلاک

0
10

بھارت میں ایئرانڈیاکامسافرطیارہ گرکرتباہ ،عملےسمیت تمام 242افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی شہراحمدآبادمیں ایئرپورٹ کےقریب مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا،بھارتی سرکاری ایئرلائن ائیرانڈیاکاطیارہ احمدآبادسے برمنگھم جارہاتھا۔ حادثے کے شکار طیارے میں  230 مسافروں سمیت12عملےکےارکان سوارتھے۔حادثےکےشکارطیارےمیں52برطانوی شہری بھی سوارتھے ،مجموعی طورپرطیارےمیں242افرادسوارتھے۔
بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ لندن جانےوالاطیارہ آبادی پرگرکرتباہ ہوا،حادثے کےشکارطیارہ میں گجرات کےسابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوارتھے،علاقےمیں دھوئیں کےبادل چھاگئے،دوردورتک آوازسنی گئی ،پولیس اورریسکیوکی جانب سےآپریشن جاری ہے۔
ڈی جی سول ایوایشن کاکہناہےکہ طیارہ لندن کےگیٹ وک ایئرپورٹ کےلئے اڑان بھرنےکےچندمنٹ بعدہی حادثےکاشکارہوگیا،طیارہ گرنےسےقبل 1بج کر39منٹ پرکیپٹن نےمےڈےکی کال دی،حادثےسےمتعلق تفصیلات اورمعلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ترجمان بھارتی سول ایوایشن کاکہناہےکہ طیارہ حادثےکےبعداحمدآبادایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں،احمدآبادایئرپورٹ پرتمام پروازیں عارضی طورپرمعطل ہیں۔
احمدآباد پولیس کےترجمان کاکہناہےکہ احمدآبادایئرپورٹ جانےوالےتمام راستےبندکردئیےگئے۔

Leave a reply