ایران:بس حادثےمیں جاں بحق زائرین کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

0
107

ایران میں بس حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےزائرین کی میتیں اورزخمیوں کوپاکستان پہنچادیاگیا۔
ایران کےشہریزدمیں تین روزقبل پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہونے سے تقریباً35افرادجاں بحق ہوگئےتھےاورمتعددزخمی بھی ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر ایران سے سپیشل طیارہ سی ون تھرٹی جاں بحق افرادکی میتیں اورزخمیوں کولےکرسندھ کےشہرجیک آبادمیں پہنچاجہاں سےزخمیوں کوایئرایمبولینس کےذریعےکراچی منتقل کیاگیا۔
قبل ازیں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ایران میں یزد ائیرپورٹ پر ادا کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےایران میں بس حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےزائرین اورزخمیوں کےخاندانوں کی مالی امدادکااعلان کیا۔ جاں بحق افراد کے ورثا کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Leave a reply