ایران:عدالت پردہشتگردوں کاحملہ،5فرادہلاک،جوابی کارروائی میں 3حملہ آوربھی ہلاک

0
14

ایران میں جوڈیشل کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کےحملےمیں 5افرادہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے ،جبکہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 3حملہ آوربھی مارے گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق ایران کے شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پرمسلح افراد عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس کر ججز کے چیمبرز میں فائرنگ کرتے رہے۔جس کے نتیجےمیں 5افرادزندگی کی بازی ہارگئے اوردہشتگردی کےواقع میں تقریباً13افرادزخمی ہوئے،جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Leave a reply