ایران:پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار35 افراد جاں بحق

0
43

ایران کےشہریزدمیں پاکستانی زائرین کی بس حادثےکاشکارہوگئی،جس میں 35افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق دوبسوں کاقافلہ لاڑکانہ سےمقدس زیارات کےلئےایران جارہی تھیں کےایک بس راستےمیں حادثےکاشکارہوگئی۔جس میں 53زا ئرین سوارتھےجس میں 14 خواتین بھی سوار تھیں ، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا۔
ایرانی میڈیاکےمطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے بریک فیل ہونےکی وجہ سےبےقابوہوکرالٹ گئی ۔حادثےکےفوری بعدبس میں آگ لگ گئی دیکھتےہی دیکھتےآگ نےپوری بس کواپنی لپٹ میں لےلیا۔
ایرانی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق زائرین کی بس کوحادثہ گزشتہ رات تقریباًدس بجےپیش آیا۔بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرانی میڈیاکابتاناہےکہ حادثےکی اطلاع ملتےہی امدادی ٹیمیں جائےحادثہ پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
تہران میں موجود پاکستان کےسفیرمدثرٹیپوکاکہناتھاکہ حادثہ پیش آنے والی بس میں 51 مساٖفر سوار تھے۔ بس کوحادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا،بس حادثے کی وجہ بس کا اوور سپیڈاور بریک فیل ہونا تھا، اوور سپیڈنگ کی وجہ سےبس ایک سکول کی دیوار سے ٹکرائی،یزد حادثے میں 28 پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، حادثے میں 23 پاکستانی زخمی ہیں، متعد زخمیوں کی حالت نازک ہے،پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

Leave a reply