ایرانی جوہری پلانٹ ریڈار پر آ گیا؟

0
103

(پاکستان ٹوڈے) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری پلانٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل گروسی نے نیویارک میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق تشویش ہے، اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔

رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے سکیورٹی کے پیش نظر جوہری تنصیبات کو بند کر دیا تھا لیکن اب دوبارہ کھول دیا ہے، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے انتہائی تحمل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 200 کے قریب ڈرون اور کروز میزائل داغے تھے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے پر خیبر میزائلوں کو ٹارگٹ کیا گیا، حملوں کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے خالی کردیئے جبکہ اسرائیل میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

 

Leave a reply