ایران اسرائیل جنگ بندی،تہران میں جیت کاجشن ،شہری سڑکوں پرنکل آئے

0
10

ایران میں جنگ بندی کے بعد جیت کا جشن، تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی پرچم لہراتے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی نے نہ صرف انہیں ذہنی سکون فراہم کیا ہے بلکہ معمولاتِ زندگی کی بحالی میں بھی مدد دی، شہریوں کو امید ہے کہ شاید ایک طویل جنگ کا خطرہ اب ٹل گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

Leave a reply