ایران پراسرائیل کاحملہ دہشتگردانہ تھا،یہ خطہ مزیدجنگ برداشت نہیں کرسکتا، عمرایوب

0
13

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ ایران پراسرائیل کاحملہ دہشتگردانہ تھا،یہ خطہ مزیدجنگ برداشت نہیں کرسکتا۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب کاکہناتھاکہ دنیامیں تیل کاذخیرہ12دن سےزیادہ کانہیں ہے،آج ساتھی ایم این ایزاورورلڈبینک کی ٹیم کی ملاقات ہوئی،موجودہ حکومت گروتھ پر انحصار کررہی تھی۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ ایران پراسرائیل کاحملہ دہشتگردانہ تھا،یہ خطہ مزیدجنگ برداشت نہیں کرسکتا،پاکستان بیوروآف اسٹیٹ سےڈیٹالیاجارہاہے،امریکامیں لابی موجودہےجوٹیرف بڑھارہی ہے،6ہزار500ارب کابجٹ خسارہ بتایاگیاہے،تین ہزارارب پرائیویٹ بینک سےاٹھایاجائےگا،صنعت اورمحنت کشوں کوقرضہ کہاں سےدیاجائےگا،روپےکی قیمت گرنےسےسودکی قیمت بڑھ جائےگی۔

Leave a reply