امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےامریکی صدرجوبائیڈن کاکہناتھاکہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتے۔ہاں البتہ ایران پرمزیدپابندیوں کےحامی ہیں۔انہوں نےزوردیاکہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی، وہ جلد ہی اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کریں گے۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی حکام نے بدھ کو ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا اشارہ دیا جو منگل کو تہران کی طرف سے شروع کئے گئے حملے کے بڑے اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آسکتی ہے۔
واضح رہےکہ اسرائیل نےاس حوالےسےفیصلہ کن اوردردناک جواب کی دھمکی دی اوراس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران اپنے اقدام پر پچھتائے گا۔
جس کےجواب میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہو گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی نئے اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی اسمبلی کااجلاس:پی ٹی آئی اراکین کےپروڈکشن آرڈ رجاری
ستمبر 12, 2024 -
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔