ایران کا دارالخلافہ تبدیل کرنے کا منصوبہ، تہران کی جگہ کون لے گا؟

ایران کا دارالخلافہ تبدیل کرنے کا منصوب، تہران کی جگہ کون سا شہر لے گا؟۔
ایران نے اپنا دارالخلافہ تبدیل کرنے کا ارادہ کیوں کیا اور تہران کی جگہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقے میں کون سا شہر نیاایرانی دارالخلافہ ہو گا؟تمام ترتفصیلات سامنے آ گئیں۔ایران نے اپنا دارالحکومت تہران سے تبدیل کر کے جنوبی ساحلی علاقے مکران میں منتقل کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے بقول دارالخلافہ تبدیل کرنے کا مقصد کیپٹل سٹی کو بھیڑ بھاڑ سے دور، پانی کی قلت کے خاتمے اور بجلی کے بحران کے مسائل کو حل کرنا ہے، کیونکہ تہران سمیت ایران کے کئی بڑے شہر اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، اس لیے حکومت نیا دارالحکومت مکران کے علاقے میں بنانے پر غور کر رہی ہے۔
اس منصوبے کی فزیبلٹی کا مطالعہ کرنے اور مکران کے علاقے میں سمندری معیشت پر مبنی ایک اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فوری ترجیح نہیں، تاہم ماہرین اور پیشہ ور افراد انجینئرز، ماہر سماجیات اور ماہرین اقتصادیات زور دے رہے ہیں کہ ایرانی حکومت اس منصوبے پر جلد از جلد غور کرے۔
ذہن نشین رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران کی منتقلی کا منصوبہ پہلی بار سامنے نہیں آیا، بلکہ 1979 میں انقلاب ِایران کے بعد سے یہ معاملہ کئی بار اٹھایا گیا، لیکن ہر بار اس منصوبے کو اقتصادی، سیاسی اور لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دورمیں بھی تہران میں زلزلوں کے خدشات کی وجہ سے یہ معاملہ اٹھا ، ان کے علاوہ حسن روحانی کے دور صدارت میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا اوراب ایک مرتبہ پھر ایرانی دارالحکومت تہران کو تبدیل کرنے کا منصوبے سامنے آیا ہے۔
سیاحت کےفروغ کیلئےسعودی عرب کا ویژن 2030 کیا ہے؟
مارچ 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔