ایران کیخلاف جارحیت کرنیوالوں کوآگےبھی بہاری قیمت چکانی پڑے گی ،خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ ایران کےخلاف جارحیت کرنےوالوں کوآگےبھی بہاری قیمت چکانی پڑےگی۔
جنگ بندی کےبعدایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کاپہلاپیغام منظرعام پرآگیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ صیہونی ریاست کیخلاف فتح ایرانی عوام کومبارک ہو،ایران نےاسرائیل اوراس کےتمام دعوؤں کوکچل کررکھ دیا،9کروڑایرانیوں نےمتحدہوکرفوج کاساتھ دیا،اسرائیل نےہماری جوہری تنصیبات کونشانہ بنانے کی کوشش کی،ہم نےاسرائیل کادفاعی نظام توڑکرکامیابی حاصل کی۔
ایرانی سپریم لیڈرکامزیدکہناتھاکہ ایرانی عوام نےکبھی سرنڈرنہیں کیااورنہ کرے گی،تاریخ گواہ ہےایران نےنہ کبھی شکست تسلیم کی نہ کریں گے،ایران نے اسرائیل کوناک آؤٹ کردیا،ایرانی فوج ہرطرح کی جارحیت کاجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،ایران کےخلاف جارحیت کرنےوالوں کوآگےبھی بہاری قیمت چکانی پڑےگی۔
آیت اللہ خامنہ ای کاکہناتھاکہ امریکاکواس جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،امریکااس جنگ میں اس لیےداخل ہواکہ اسےلگاکہ اگروہ ایسانہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا،امریکی صدرنےایرانی عوام کو سرنڈرکرنےکی دھمکی دی ،ٹرمپ نےایک تقریرمیں کہاایران کوہتھیارڈالنےچاہییں،یہ مطالبہ اُن کیلئے بہت بڑاہے،ایران کابڑےامریکی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل کرناایک بڑی کامیابی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایران کےدشمن درحقیقت ہمارےہتھیارڈالنےکےخواہاں ہیں،ٹرمپ نےیہ سچائی بےنقاب کردی کہ امریکاصرف اُس وقت مطمئن ہوگا جب ایران ہتھیارڈال دے،ہتھیارکبھی نہیں ڈالیں گےہماری قوم طاقتورہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔