عرب میڈیا کے مطابق ایران کا حملہ اتنے بڑے پیمانے پر اس کی توقع اسرائیل کی سیاسی و عسکری قیادت کو بالکل بھی نہیں تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔ایران کے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز سے حملے کے بعد صیہونی ریاست کی کابینہ اور سیاسی قیادت میں پھوٹ پڑگئی اور تاحال جوابی کارروائی کی حکمت عملی تک پر اتفاق نہیں کیا جا سکا۔
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے جوابی کارروائی کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث اب جنگی کونسل کو فیصلہ کرنے کا اختیار سونپ دیا ہے۔
اسرائیلی جنگی کونسل کو یہ اختیار ملنے پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے شدید اعتراض کیا ہے اور کابینہ اب دو حصوں میں بٹ چکی ہے۔
ایرانی حملوں سے خوف زدہ صیہونی ریاست کے شہری پہلے حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جوابی کارروائی میں تاخیر پر شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں اور وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے روٹ میپ طے ہوجانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بصورت دیگر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔