ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ سمجھے گی،اسرائیل

0
12

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہاکہ ایرانی حکومت ہمارےعزم کونہیں سمجھتی اوراب سمجھے گی، ایران نے حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے، اس کی قیمت اسے چکانا ہو گی۔
ایران کےحملےکےبعداسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےسیاسی اورعسکری قیادت کاایک اجلاس طلب کیاجس میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ گزشتہ رات ایران نےایک بہت بڑی غلطی کی ہےاور وہ اس کی قیمت چکائے گا، ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ اب سمجھے گی۔
ایران کی طرف سےاسرائیل پرمیزائل حملےپروزیراعظم نیتن یاہونےدعویٰ کیاکہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ ناکام ہو گیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں برائی کے محور سے لڑ رہا ہے، جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا، اس کا اطلاق برائی کے ایرانی محور پر ہوتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے منگل کی شام ایران سے داغے گئے میزائلوں کو پسپا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کی دفاعی کوششوں کی حمایت میں حصہ لیا۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو غیر مسبوق انداز میں مارنے کا ایرانی پروگرام تھا جس کے لیے اسرائیل پر تقریباً 180 بیلسٹک میزائل داغ کر ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا ہے۔

Leave a reply