ایران ہماراپڑوسی ہے،تجارت دونوں ممالک کیلئےاہم ہے،عظمیٰ بخاری

0
4

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ایران ہماراپڑوسی ہے، تجارت دونوں ممالک کیلئے اہم ہے ،پاکستان میں معاشی اشاریےبہتری کی جانب گامزن ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ ایرانی قوم کی علامہ اقبال کیساتھ فطری وابستگی ہے،ایرانی صدر نے گزشتہ روزمزاراقبال پرحاضری دی،اسرائیل نے ایران پروحشیانہ حملہ کیا،ایران ہمارا پڑوسی ہے،تجارت دونوں ممالک کیلئےاہم ہے،افسوس ملک میں موجودایک طبقہ ہرموقع پرغلط بات کرتاہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ ترقی کرتاپنجاب مخالفین کوہضم نہیں ہورہاہے،ڈی جی خان اورراجن پور پولیس فورس میں خواتین کوشامل کیاگیا،سموگ کےتدارک کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں،پنجاب میں اینٹی سموگ گنزپہنچ چکی ہیں، بڑے پیمانے پرشجرکاری کی جارہی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشٹ گروہ ہے،کل پوری قوم یوم استحصال کشمیرجوش وجذبےسےمنائےگی،پاکستان میں معاشی اشاریےبہتری کی جانب گامزن ہیں،احتجاج کوگوریلاجنگ کانام دیاجارہاہے،علی امین گنڈاپور کو آریاپارکابڑاشوق ہے،مگرخودآراورپارہوجاتےہیں،کل دوبارہ فتنہ فسادکی کال دی گئی ۔

Leave a reply