حکومت کاایسوسی ایٹ ڈگری کےحامل امیدواروں کو سرکاری نوکریاں دینے کا فیصلہ

0
3

خیبرپختونخوا حکومت نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو سرکاری نوکریوں کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبے کی جامعات اور کالجز میں بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شامل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہےکہ جن بی ایس پروگرامز میں وقت کے ساتھ طلبا کم ہوتے ہیں، صرف انہیں ایسوسی ایٹ ڈگری میں شامل کیا گیا ہے۔
مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اب چار سمسٹرز، یعنی دو سال مکمل ہونے پر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی جا سکے گی،جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی پالیسی کے تحت بی ایس ڈگری بعد میں یا کسی اور کالج یا یونیورسٹی سے بھی مکمل کی جا سکے گی۔

Leave a reply