ایس آئی ایف سی کی معاونت سےآئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلندترین سطح پر

0
37

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سےآئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔
رپورٹ کےمطابق مارچ میں آئی ٹی برآمدات 342ملین ڈالرکی ریکارڈسطح پرپہنچ گئیں،آئی ٹی شعبےکی برآمدات میں مسلسل 18ویں ماہ اضافہ ہوا۔مالی سال 2025کےابتدائی 9ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8ارب ڈالر ریکارڈرہی۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پرموجودگی میں اضافہ رہا،اُڑن پاکستان حکمت عملی کےتحت آئی ٹی برآمدات کاہدف10ارب ڈالرمقرر کیاگیا،روپےمیں استحکام اورمؤثرپالیسی برآمدات میں اضافےکاپیش خیمہ ہے۔

Leave a reply