ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ادویات کی برآمدات میں اضافہ،رپورٹ جاری
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات نےرپورٹ جا ری کردی۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصدتک کابڑا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالرز ریکارڈ ہوئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالرز تھیں۔جوکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریباٰ25.14ملین ڈالرززیادہ رقم بنتی ہے۔
سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔